ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ینگ ڈاکٹرز نے طبی عملے کی اسکریننگ کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی فوری اسکریننگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وائی ڈی اے نے کہا ہے کہ طبی عملے کی اسکریننگ تاحال التوا کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ طبی عملے کی اسکریننگ کے احکامات جاری کریں۔

ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کرونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 26 ہے۔ جب کہ کراچی میں متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی مجموعی تعداد 31 ہو چکی ہے۔

کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس بھی کرونا سے متاثر

چند دن قبل کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کراچی سول اسپتال اور بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں طبی عملے کے 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کراچی سول اسپتال ایمرجنسی کے ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں بھی ڈاکٹرز نے حفاظتی سامان کا مطالبہ کیا تھا جس پر انھیں احتجاج بھی کرنا پڑا، تاہم پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور تشدد کر کے ایک نہایت بری مثال قائم کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں