کراچی کے علاقے ڈیفنس دو دریا میں ایک رہائشی عمارت سے نوجوان لڑکا پراسرار طور پر گرنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ورثا کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 28 سال کے عادل مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ عادل نے حال ہی میں آئی بی اے سے بی بی اے مکمل کیا تھا، عادل کی والدہ بیرون ملک جبکہ بہن لاہور میں رہائش پذیر ہے، عادل خود گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور دوستوں کے ساتھ فلیٹ پر آیا تھا۔
- Advertisement -
عادل مسعود کے دوستوں نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ فلیٹ پر تمام دوست مل کر نشہ کر رہے تھے، نہیں معلوم عادل کس وقت بالکونی سے گر گیا۔
پولیس نے ساتوں دوستوں کو حراست میں لے لیا، عادل کی بہن نے اس کے دوستوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔