اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی میں قاتل ڈاکوؤں نے ایک اورزندگی کاچراغ گل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلدیہ اتحادٹاؤن میں 20 سالہ نوجوان ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکووں کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھا، مقتول پرچون کی دکان چلاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قاتل ڈاکوؤں نے ایک اورزندگی کاچراغ گل کردیا ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے 20 سالہ مزمل نامی شخص شدیدزخمی ہوا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑگیا۔

لواحقین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مزمل گھر لا واحد کفیل اورتین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور علاقے میں پرچون کی دکان چلاتا تھا اور واقعہ کے وقت دکان بند کر کے واپس گھر آ رہا تھا۔

پولیس نے دعوی کیا کہ مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے، واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول واقعہ کے وقت پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جبکہ لاش کوقانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں