اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

لاہور میں لڑکی کو قتل کرنے والے نوجوان نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو قتل کرنے والے نوجوان نے منڈی بہاؤالدین میں خودکشی کرلی، نوجوان مقتولہ کے ساتھ لاہورمیں پڑھتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں باپ کے سامنے بیٹی کے قتل کے واقعے میں لڑکی کو قتل کرنے والے لڑکے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس گرفتاری کیلئے منڈی بہاوالدین پہنچی تو لڑکے نے چھت پرجا کر خود کوگولی مار لی، ملزم حنان منڈی بہاوالدین کا رہائش تھا اور مقتولہ کےساتھ لاہور میں پڑھتا تھا۔

یاد رہے ملزم نے دو روز قبل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کی بیٹی کو گولی مار کر قتل کیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ سولہ سالہ عیشا فاطمہ والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب لڑکی کے سر میں گولی ماری تھی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں