تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا

غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں درندگی کی انتہا کرنے والی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ دنوں ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 24 سالہ فلسطینی ’سری داؤد‘ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی شہری گذشتہ دنوں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک تھا اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔


غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی‘ 2 فلسطینی نوجوان شہید‘ 10 زخمی


غزہ میں وزارت صحت کے مطابق چند روز پہلے زخمی ہونے والا یہ 24 سالہ فلسطینی یروشلم کے سینٹ جوزف اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود داؤد جانبر نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غاضب اسرائیلی فوج نے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر 4 بم گرائے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -