تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ترکیہ زلزلے میں زندہ بچ جانے والے نوجوان باران نے اپنی دردناک کہانی سنادی

انقرہ : ترکیہ زلزلے میں میں زندہ بچنے والے ترک نوجوان نے دردناک کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ملبے اور تاریکی میں مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں مرچکا ہوں لیکن پاکستانی بھائیوں نے دلاسا دیا، میری ہمت بندھائی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ زلزلے میں دبے ترک بھائیوں کی امداد اور انہیں ریسکیو کرنے کیلئے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔

پاکستانی آرمی کی ریسکیو ٹیم کی کوششوں سے ملبے تلے دبے نوجوان کو ایک سو پینتالیس گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔

ملبے سے نکلنے والے ترک نوجوان باران نے پاک آرمی کی کوششوں اور ان کے صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ترکیہ زلزلے میں زندہ بچ جانے والے نوجوان باران اپنی کہانی سناتے ہوئے جذباتی ہوگیا، باران نے بتایا جب وہ ملبے تلے دبا ہوا تھا تو اللہ کو یاد کیا، اچانک ایک انسانی آواز نے مجھے چونکایا یہ آواز پاکستانی بھائیوں کی تھی جنھوں نے کلمہ پڑھا تو میں نے بھی کلمہ پڑھ کر جواب دیا۔

باران کا کہنا تھا کہ ملبے اور تاریکی میں مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں مرچکا ہوں لیکن پاکستانی بھائیوں نے دلاسا دیا، میری ہمت بندھائی، مجھے ڈھارس دی۔

نوجوان نے کہا کہ بہت شکریہ پاکستان آرمی کی ریسکیوٹیم کا جنہوں نےمیری بہت مددکی ، پاکستانی ٹیم نےدرست جگہ کھدائی کی اورمیں باہرنکلنے میں کامیاب ہوا، پاکستانی بھائیوں نے مجھے نکالنا شروع کیا تو ہم مل کر نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے۔

باران نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے مجھے بحفاظت نکال کر اسٹریچر پر لٹادیا، مجھے اسپتال پہنچایا گیا جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ترک نواجوان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکرہےمیں زندہ ہوں پاکستانی بھائیوں اور اللہ نے میری مدد کی زلزلے میں ملبے سے نکالا۔

Comments

- Advertisement -