اشتہار

بھارت کا ریکارڈ توڑنے والی پاکستان کی ہونہار بیٹی حوریہ بتول

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے والی پاکستان کی ہونہار بیٹی نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔

پاکستانی طالبہ حوریہ بتول نے صرف 19 سال کی عمر دنیا کی کم عمر ترین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) بن کر نئی تاریخ رقم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حوریہ بتول نے اپنے اس قابل فخر کارنامے اور اس کے پیچھے اپنی کارفرما محنت کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سال2016 میں جب میں سی اے کررہی تھی تو اس وقت مجھے اس بات علم نہیں تھا کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ بن جائے گا، لیکن جب حال ہی میں ایک بھارتی طالبہ نے یہ دعویٰ کیا تو میں نے سوچا کہ میری عمر تو اس سے بھی چھوٹی تھی جب میں نے سی اے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اے لیول کا امتحان بھی محض چودہ سال کی عمر میں پاس کیا تھا۔ عام طور پر یہ کورس 17 یا 18 سال میں ہی مکمل ہوتا ہے۔

پاکستانی طالبہ کی یہ شاندار کامیابی ان ہزاروں طلباء و طالبات کے لیے بہترین مثال ہے جو اکاؤنٹنٹس کے خواہشمند ہیں لیکن سی اے کی پڑھائی سے خوفزدہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ حوریہ بتول نے 2016 میں 19 سال 202 دن کی عمر میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) مکمل کیا تھا، تاہم اس کارنامے کے تقریباً 8 برس بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے تسلیم کیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی طالبہ نندنی اگروال کے پاس تھا جس نے 19 برس 330 دن میں سی اے مکمل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں