پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ یونس خان کی شمولیت سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، پریکٹس میچ سے کھلاڑیوں کو مدد ملی ہے، امید ہے دورے کے اچھے نتائج آئیں گے۔

اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنا رہا ہے، کھلاڑیوں میں دوستی بڑھ گئی ہے اس عمل سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی گزشتہ تین ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں