تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار پر یونس خان کا ردعمل

بھارت نے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیم بھیجنا حکومت کی اجازت سے مشروط ہوتا ہے مگر یہ بات حتمی ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ 2023 ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا اور کرکٹ شائقین کی جانب سے بھارت کے اس اقدام پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں تو سابق کرکٹرز بھی اس معاملے پر اپنی رائے ظاہر کررہے ہیں۔

بھارت کی ہٹ دھرمی  برقرار، پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

سابق کپتان یونس خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ صرف کھیل نہیں ہے اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔‘

یونس خان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم ہورہی ہے کھلاڑی اور فینز چاہتے ہیں کہ پاک بھارت میچز ہوں۔

دوسری جانب کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہر تین چار ماہ میں ایسی خبر آتی ہے جس سے دوریاں بڑھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -