پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

یونس خان کا شاہد آفریدی سے متعلق دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے بیٹںگ کوچ یونس خان نے اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے چینی کا احوال بتادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ لوگ بے صبری سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ کا انتظار کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اور اس وقت وہ ڈبل سنچری کے سنگ میل کے قریب تھے اس وقت بھی کراؤڈ سے یہ آوازیں آرہی تھیں کہ ’یونس خان کو آؤٹ کرو، محمد یوسف کو آؤٹ کرو۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ جب شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کی بیٹںگ خوب انجوائے کی تاہم جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو شائقین اسٹیڈیم سے جانے لگے جبکہ میں سنگ میل کے قریب تھا میں نے ڈبل سنچری اسکور کی تو اسٹیڈیم خالی تھا۔

جب یونس خان نے یہ واقعہ سنایا تو اس وقت شاہد آفریدی بھی موجود تھے وہ یہ سن کر بے ساختہ ہنستے رہے۔

یاد رہے کہ یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ شاہد آفریدی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی بیٹںگ اور بولنگ کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں