تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انگلی بھی اسمارٹ فون کا کام سرانجام دے سکتی ہے

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے اور موبائل کے گر جانے یا کھو جانے کے ڈر سے اسمارٹ فونز کا گھر سے باہر استعمال نہایت احتیاط کا متقاضی ہے۔

اگر آپ مستقلاً ایک اسمارٹ فون کے مالک ہیں اور اسے باہر نہیں لے جانا چاہتے، اور گھر سے باہر استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی معمولی فون نہیں، تب ایسی صورت میں گھر سے باہر جانے کے بعد آپ کسی سے بھی رابطہ کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔

تاہم اب ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے ایک اسمارٹ انگوٹھی تیار کرلی ہے جو گھر سے باہر آپ کے لیے اسمارٹ فون کا کام سرانجام دے سکتی ہے۔

اوری نامی یہ انگوٹھی اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہو کر مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے آپ کو آنے والی کالز اور پیغامات سے آگاہ رکھے گی۔

اس انگوٹھی کو بون کنڈکشن نامی طبی تکیک کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

اس تکنیک میں ہڈیوں کے ذریعے کان کے اندرونی خلیات تک پیغامات کی ترسیل کی جاسکتی ہے۔

اب سے قبل یہ طریقہ کار صرف سننے سے معذور افراد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا تاہم اب عام افراد کے لیے اس کی دستیابی ایجادات کی دنیا میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

اوری انگوٹھی کو پہننے کے بعد آپ کسی بھی وقت نہایت خفیہ طور پر اپنے پیغامات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

یہ پیغامات صرف آپ کے کانوں تک ہی پہنچیں گے اور کوئی دوسرا شخص ان سے آگاہ نہیں ہوسکے گا چاہے وہ کتنا ہی قریب کیوں نہ بیٹھا ہو۔

اسے تیار کرنے والوں نے اسے ٹچ انٹر ایکشن کی جگہ وائس انٹر ایکشن قرار دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -