سینیٹ میں ایک ووٹ کے فرق سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا انہوں نےحق ادا کردیا آج شکریے کے مستحق ہیں۔
جمعہ کے روز سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اجلاس سے غیرحاضر رہے۔
اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا کیا اور آئی ایم ایف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کےنعرے لگائے، انہوں نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا، لیکن چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کردیا۔
سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب سرکاری ووٹوں سےقائدحزب اختلاف منتخب ہوتونتائج اچھےنکلتےہیں اپوزیشن کے دعوؤں کی قلعی کھلتی جارہی ہے آج سینیٹ میں اکثریت کے باوجودشکست سےعددی اکثریت کی قلعی کھل گئی آپ نےدیکھ لیا اہم بل پر لیڈرآف اپویشن نےہمیں شکریہ کاموقع دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر اپوزیشن اتحاد کی اصلیت سامنےآگئی اپوزیشن اپنے لوگوں کو حوصلہ دینے کیلئے دعوے کرتی ہے اپویشن میں دم خم نہیں ہے حکومت کومہنگائی کےچیلنج کاسامناہے مہنگائی پر قابو پا لیا تو ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے۔