بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جاری ہے جس میں یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سی ای سی نے گیلانی کی مستعفی ہونے کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں حقیقت نہ ہو۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے شاہد خاقان کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

سی ای سی کے شرکا نے کہا کہ آپ نے اصولوں پر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماری، مستعفی نہ ہوں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے شرکا کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور پھر اسے پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں