تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزد گی منظور

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزد گی منظور کرلیے گئے ، تحریک انصاف نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات کو چیلنج کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزد گی پر محفوظ فیصلہ سنادیا، فیصلے میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
ا
تحریک انصاف نےیوسف رضاگیلانی کےکاغذات کوچیلنج کیاتھا اور الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آبادسےسینیٹ کی 2نشستوں پرکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے ، جس میں 10میں سے8امیدواروں کےکاغذات منظور،ایک مسترد اور ایک پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پرعبدالحفیظ شیخ،فریدرحمان اورسیدعلی بخاری کےکاغذات منظور ہوئے ، خواتین کی نشست کےلیےپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید کے کاغذات اور سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ن لیگ کے طارق فضل کے کاغذات جبکہ ن لیگ کی فرزانہ کوثراورفرح اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -