پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

کراچی: نوجوان نے کھلونا پستول سے واردات کرنے والے ڈاکوؤں کیساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں نوجوان نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

ملزمان نے موٹر سائیکل سوار 3 دوستوں کو روکا جو ڈاکوؤں کو دیکھ کر بھاگے۔ اس دوران ملزمان نے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کی تو ایک نوجوان نے ڈاکو کو پکڑ لیا۔

ڈاکو کو اپنے ساتھی کو شہری سے چھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان فرار ہوتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل اور پستول چھوڑ کر بھاگے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلز سرجانی ٹاؤن سے چھینی گئی تھیں جبکہ ڈکیتوں کے پاس کھلونا پستول تھی۔

- Advertisement -

فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے ملنے والا اسلحہ کھلونا پستول ہے، اطراف کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں