منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اگنی ویر اسکیم کے باعث بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی

اشتہار

حیرت انگیز

اگنی ویراسکیم کے باعث بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ، ماچل پردیش کےوزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقتدار کی ہوس میں مودی سرکار نے بھارتی فوج کو بھی نشانے پررکھ لیا، مودی سرکارکی جانب سےبھارتی فوج میں شمولیت کے لیے انتہائی بے معنی اگنی ویر اسکیم متعارف کروادی گئی۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی مودی سرکار کی جانب سے اسکیم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔

سکھویندرسنگھ سکھو کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کےجذبےکی سخت حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

ہماچل پردیش کےوزیراعلیٰ نےمودی سرکار کو اسکیم پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنےکاجذبہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لیے متعارف کرائی گئی اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مودی کی جانب سے اگنی ویر اسکیم زبردستی مسلط کی گئی ہے۔

اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آ گیا، اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں