اشتہار

نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد میں گردہ مافیا نے نوجوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر پشاور لے گئے، اس کا گردہ نکالا اور پھر ملتان میں چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان جعفر نے چار ملزمان شبیر، حنیف، مرتضیٰ اور زاہد سلطان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق شبیر، حنیف، مرتضیٰ اور زاہد سلطان مجھے نوکری کا جھانسہ دے کر پشاور لے گئے اور وہاں میرا گردہ نکلوایا۔

- Advertisement -

متن کے مطابق ملزمان نے گردہ نکالنے کے بعد مجھے ملتان میں ایک گھر میں رکھا، جب مجھے ہوش آیا تو معلوم ہوا میں ملتان میں ہوں۔

متعلقہ: شوہر نے بیوی کا گردہ نکلوا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا

اس نے مزید بتایا کہ میرے پیٹ پر پٹی بندھی تھی، کمرے میں موجود لوگوں سے علم ہوا میرا گردہ پشاور میں نکالا گیا۔

کچھ روز قبل لاہور میں 14 سالہ عبداللہ کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان نے اس کا گردہ نکال لیا تھا۔ عبداللہ 8 دسمبر 2022 کو مناوال سے لاپتا ہوگیا تھا بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس کو مبینہ طور پر راولپنڈی لے جا کر گردہ نکال لیا گیا۔

متاثرہ نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے اسے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا اور پھر اس کا گردہ نکال لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں