تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نوجوان نے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

بھارت میں نوجوان نے دوست کا سر قلم کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدرآباد میں نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے اس کی تصاویر کھینچ لیں۔

متاثرہ 20 سالہ نیناوت نوین کو لڑکی سے محبت ہوئی بعد میں ان کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد نوین کے دوست ہری کرشنا نے رابطہ کیا اور لڑکی سے گفتگو شروع کردی۔

جب کرشنا کو اس بات کا علم ہوا کہ نوین اب بھی لڑکی سے بات کرتا ہے تو اس نے دوست کو مارنے کا منصوبہ بنانا شروع کردیا اور چاقو خرید کر اسے قتل کرنے کا موقع کا انتظار کرنے لگا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کو پارٹی میں بلایا اور ایک سنسان علاقے میں لے جاکر اس پر چاقو سے حملہ کردیا، مقتول کی موت کی تصدیق کے بعد ملزم نے لاش کا سر قلم کیا اور ٹکڑے کرکے ان کے ساتھ تصاویر بھی کھینچتا رہا۔

مقتول کے والدین نے ملزم کیخلاف شکایت درج کروائی، دوران تفتیش اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Comments

- Advertisement -