جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گوگل، جی میل اور یوٹیوب اچانک بند

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کا سرچ انجن، ای میل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی اچانک دنیا بھر میں سروسز بند ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں گوگل کے سرچ انجن اور یوٹیوب کی سروسز متاثر ہوئیں۔

علاوہ ازیں ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز کی سروس اچانک بند ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

آخری اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو گھنٹے سے متاثر ہونے والی سروسز کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا جاسکا۔ صارفین سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے شکایت بھی کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر

انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ چند گھنٹوں کے دوران انہیں دنیا بھر سے ہزاروں صارفین کی شکایات موصول ہوئیں، جنہوں نے بتایا کہ گوگل کی تمام سروسز اور یوٹیوب کام نہیں کررہا۔ دوسری گوگل اور یوٹیوب کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں