پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ایک ہزار سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوبرز کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے نئے چینل بنانے والوں کو مشہور کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مشہور کرنے کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پذیرائی کے لیے جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ذمہ داری اب یوٹیوب خود ہی ادا کرے گا۔

- Advertisement -

چھوٹے یوٹیوبرز کون ہیں؟

یوٹیوب چینل پر 2 ہزار سے کم سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو چھوٹا چینل یا یوٹیوبر کہا جاتا ہے، ایسے لوگوں کی شکایت تھی کہ اُن کی ویڈیوز ٹریڈنگ میں شامل نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے وہ مشہور نہیں ہوتے۔

فیچر کیا ہے؟

یوٹیوب نے ٹریڈنگ ٹیب میں ’کریٹرز آن دی رائز‘(ویڈیوز بنانے والے نئے یوٹیوبرز کو) نامی سہولت شامل کی ہے، جس کی مدد سے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبر رکھنے والے صارفین کی ویڈیوز اس ٹیب میں نظر آئیں گی، جس کے بعد اُن کی ویڈیوز دنیا بھر کے صارفین دیکھ سکیں‌ گے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل، نئی سہولت متعارف

یوٹیوب کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پلیٹ فارم پر کچھ صارفین ایسی عمدہ ویڈیوز بناتے ہیں جن کو پذیرائی ملنے کی ضرورت ہے، اسی باعث یہ سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں