تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹک ٹاک کی طرز پر بنائی گئی یوٹیوب شارٹس آتے ہی چھا گئی

سان فرانسسکو:  دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر مختصر ویڈیو کے لیے ایپ متعارف کرادی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب نے مختصر ویڈیو پر مبنی ’یوٹیوب شارٹس‘ آزمائش کے لیے متعارف کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یوٹیوب شارٹس‘ نامی پلیٹ فارم نے آتے ہی صارفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا، آزمائش کے پہلے ہی دن ساڑھے تین ارب صارفین نے ویڈیوز دیکھیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے، صارفین کی تعداد کم نہیں ہوئی بلکہ اُس میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ اپیلیکیشن یوٹیوب کی زیر ملکیت ہے جس کی سربراہ سوسان ووجیکیک کا کہنا تھا کہ ’پہلے روز کے بعد سے آنے والے نتائج ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہیں کیونکہ جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ ہمارے حساب سے بہت زیادہ ہیں‘۔

مزید پڑھیں: روسی صدر کی بیٹی کترینہ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے تیار

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارا نیا شارٹس پلیئر دنیا بھر میں صارفین کو یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا، ہم رواں سال شارٹس کو مزید مارکیٹس تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

یوٹیوب نے گذشتہ سال ستمبر کے وسط میں چینی ایپ ٹک ٹاک کی طرز کا نیا ویڈیو پلیٹ فارم ’شارٹس‘ متعارف کرایا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ’یہ صارف کو پندرہ سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے میں خود کو متعارف کرانے کا نیا طریقہ ہے۔‘

یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس نئے ویڈیو پلیٹ فارم کے بیٹا ورژن کی سب سے پہلے آزمائش بھارت میں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب شارٹس میں ایک سے زیادہ ویڈیوز کو جوڑنے کے لیے ملٹی سیگمنٹ نامی کیمرہ شامل کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ہاتھوں کے بغیر موبائل استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے لیے سپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن جیسے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے ٹکر، معروف ایپلکیشن میدان میں آگئی

اسے بھی پڑھیں: انسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک کی طرز کا ایک فیچر ریلز متعارف کرایا تھا، جس کو اُس قدر پزیرائی نہیں مل سکی جتنی ٹک ٹاک کی ہے۔

Comments

- Advertisement -