تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یوٹیوب نے فیک نیوز پھیلانے والے چینلز کو بند کردیا

ممبئی: جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والے چینلز یوٹیوب کے ریڈار پر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں سبسکرائبرز رکھنے والے تین یوٹیوب چینلز جن میں نیوز ہیڈ لائنز، گورنمنٹ اپڈیٹ اور آج تک لائیو کو فیکٹ چیک یونٹ نے بے نقاب کردیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے متعلقہ پیجز سے تمام جعلی ویڈیوز کو ہٹادیا ہے۔

بھارت کی متعلقہ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 40 سے زائد ویڈیوز کی حقائق کی جانچ پڑتال کے دوران ان تینوں چینلز کا پردہ چاک ہوا۔

یوٹیوب حکام کے مطابق ان چینلز پر تقریبا 33 لاکھ سسکرائبرز تھے اور ان کی کئی ویڈیوز اپ لوڈ تھیں جو کہ تمام ہی جعلی پائی گئی۔

حکام کے مطابق ان ویڈیو چینلز کے زریعے بھارت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی تھی جس کے باعث ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر بھارتی حکومت نے فیک نیوز پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز سمیت ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کردیا تھا۔

پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز پر ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیوز تھیں۔

Comments

- Advertisement -