تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

یوٹیوب اسٹار اپنی 25ویں سالگرہ کے روز ہلاک

لاس اینجلس: امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب اسٹار اپنی 25ویں سالگرہ کے روز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اسٹار  کوری لابیری کی ہلاکت کار حادثے کے نتیجے میں ہوئی، اُن کے بھائی نے انسٹاگرام کی پوسٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ کوری کی موت کار حادثے کے نتیجے میں ہوئی ہے، یہ واقعہ اُس روز پیش آیا جب وہ اپنی پچسویں سالگرہ منارہا تھا۔

کوری کے بھائی نے لکھا کہ ’میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی یہ لکھوں گا کہ میرا بھائی دنیا سے رخصت ہوگیا، حقیقت یہ ہے کہ وہ گزشتہ رات کار حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گیا‘۔

کوری کے بھائی جیرڈ نے اپنی پوسٹ میں بھائی کی موت کا ذمہ دار کوری کے دوستوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ لوگ نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے‘۔

رپورٹ کے مطابق کوری کا انتقال 10 مئی کی رات کو ہوا اور اُسی روز اُن کی پچسویں سالگرہ بھی تھی۔

یوٹیوب اسٹار نے اپنی ایک ویڈیو میں خود بھی بتایا تھا کہ دس مئی کو اُن کی سالگرہ ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو اس ٹائٹل کے ساتھ شیئر کیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں بعد خود ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی پولیس نے قتل کے الزام میں کوری کے 27 سالہ دوست ڈینیئل کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کوری لابیری کی گاڑی کو جس وقت حادثہ پیش آیا اُس وقت ڈینیئل بھی گاڑی میں موجود تھا اور دونوں نشے میں دھت تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈینیئل سلوا نشے کی حالت میں تیز رفتار گاڑی چلا رہے تھے جب ان سے توازن برقرار نہ رہا تو گاڑی سائن بورڈ اور درخت سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کوری کی جان چلی گئی۔

Comments

- Advertisement -