اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور دھچکا، 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ اپیل مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، عدالت میں 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معاف کرانے کی اپیل عدالت نے مسترد کر دی، مدعی بریگیڈیئر (ر) راشد نے عدالت کو بتایا کہ عادل راجہ نے تاحال 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ نہیں دیا۔

برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دے دیا، عادل راجہ نے 16 اپریل کو جرمانہ معاف کرانے کی اپیل دائرکی تھی جو مسترد ہو گئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے عادل راجہ کو ہتک عزت کیس پر سیکیورٹی اخراجات کی مد میں جرمانہ کیا تھا، یوٹیوبر کو اس رقم کی ادائیگی کے لیے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا۔ عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف ٹوئٹر، یوٹیوب اور فیس بک پر مہم چلائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں