جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

نایاب مرض میں مبتلا یوٹیوبر انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بینجمن بٹن نامی نایاب بیماری میں مبتلا 15 سالہ یوٹیوبر اڈیلیا روس امریکا میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ یوٹیوبر ایسی غیرمعمولی بیماری میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہوئی تھی۔

اس بیماری میں انسان کی نشوونما اور جینیات میں تبدیلی رونما ہوتی ہے جس کے باعث وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ بوڑھا نظر آتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بینجمن بٹن نامی مرض کی دنیا بھر میں صرف پانچ سو افراد میں تشخیص ہوئی ہے، اور اس مہلک بیماری میں مبتلا افراد کی اوسط عمر 13 برس ہوتی ہے۔

امریکی یوٹیوبر اڈیلیا روس بھی اسی مہلک بیماری میں مبتلا تھی، جو 14، 15 برس کی عمر میں 78 سے 80 سالہ بوڑھی عورت سے زیادہ عمر کی معلوم ہوتی تھیں۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی اڈیلیا روس کے تقریباً 30 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز تھے اور انہوں نے مختلف ٹیوٹوریلز میں مرض کے ساتھ زندگی گزارنے سے متعلق آگاہی دی، جس کے باعث آنجہانی ایڈیلیا نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور سب پر اچھا تاثر چھوڑا۔

نایاب بیماری کا شکار اڈیلیا 12 جنوری 2022 کو امریکا میں انتقال کرگئیں جن کی موت سے متعلق اہل خانہ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں