تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

یوٹیوبر زید علی حادثے کا شکار، سر پر چوٹ لگ گئی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کچھ روز قبل ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ آئی ہے۔

زید علی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی اور مداحوں کو حادثے اور چوٹ کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ پچھے کچھ دنوں سے بہت تکلیف میں ہوں، حال میں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں سر پر چوٹ لگی اور میں بے ہوش ہوگیا، جب ہوش میں آیا تو مجھے بتایا کہ خوقسمتی سے میرے سر کے اندر خوب نہیں جما، مگر سوجن کی وجہ سے کچھ کھا نہیں پا رہا۔

زید علی نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ ایسا درد پہلی بار کب ہوا تھا، میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ میری ہر چیز لے کر مجھے اس تکلیف سے نجات دے۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مجھے روزانہ کی روٹین میں آنے کے لیے مزید 7 سے 10 دن لگیں گے جب کہ مکمل صحت یابی میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -