جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

یمنیٰ زیدی کے دل کے قریب کون ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ہاتھ میں پہنی گئی رنگ میں میرے دل کے بہت قریب ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں نے ہر کسی سے ڈانٹیں کھائی ہیں اپنی والدہ، بھائی، نانی، ڈائریکٹر سب کی ڈانٹ مجھے فائدہ پہنچاتی ہے لیکن میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ آج کل آپ کسی بچے کو ڈانٹیں تو اس کا موڈ خراب ہوجاتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ آپ کے اندر اتنی برداشت ہونی چاہیے کہ ڈانٹ سنیں تو اس پر عمل کریں اور خود کو ٹھیک کریں۔

ایک سوال کے جواب میں یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں نے اپنے لیے پہلی مرتبہ گولڈ کی رنگ خریدی تھی جسے دس سال ہوگئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ یہ کبھی گم نہ ہو یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہن کی شادی کے دوران یہ رنگ خریدی تھی، یہ رنگ میں ڈراموں میں بھی پہنی رہتی ہوں۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ایسا انسان ہو جیسے میں ابھی زندگی اچھے سے گزاری ہے باقی کی زندگی بھی اسی طرح اچھے سے گزار سکوں۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ناقدین کے کمنٹس پر پریشان نہیں ہوتی بلکہ سوچتی ہوں کہ اگر کوئی کچھ کہہ رہا ہے اور اس کا دل خوش ہوگیا ہے تو کوئی بات نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے گول گپے بہت پسند ہیں، آخری بار گھر پر منگوا کر کھائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں