اشتہار

یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے تین روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ 4 جی واپس آگیا، تو میرا انسٹاگرام بھی۔‘

- Advertisement -

یمنیٰ زیدی نے ایک ڈانس کرنے والی ایموجی بھی اسٹوری بھی شیئر کی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل انسٹاگرام پر یہ اسٹوری شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں