17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

یمنیٰ زیدی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں، سیاہ لباس میں ملبوس گلے میں فلسطینی اسکارف ڈالے مختلف پلے کارڈز کے ذریعے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی۔

یمنیٰ زیدی نے سیاہ لباس کے ساتھ فلسطینی اسکراف پہن لیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق فلسطین سے نہیں، لیکن جب ہمارا خون بہے گا تو آپ کا بھی بہے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک امت ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ ایسے ملک کو شکست نہیں دے سکتے جس کی حفاظت اللہ کے پاس ہو۔“ یمنہ زیدی نے اپنے انسٹاگرام پر غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کے لیے ایک خاموش ویڈیو شیئر کی۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان سے فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے گلے میں ایک علامتی فلسطینی سکارف پہنا ہوا تھا۔

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے چند تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جس میں وہ عراق کے شہر کربلا میں موجود ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی باحجاب تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جن میں اُنہیں سیاہ اور سفید چادروں میں لپٹا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں ان کے ساتھ ان کی سہیلی بھی موجود ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اِن تصویروں کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے۔

یاد رہے کہ 33سالہ یمنیٰ زیدی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تقریباً 10 سال کا عرصہ ہو گیا ہے، انہوں نے اس دوران ڈرامہ شائقین کو اپنی صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ کی صورت میں بہترین شاہکار دیئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں