تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

یمنیٰ زیدی کا والدہ کی سالگرہ پر خوبصورت ویڈیو پیغام

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے والدہ کی سالگرہ پر خوبصورت ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد شاعرانہ انداز میں دی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کی سالگرہ پر خوبصورت نظم پڑھ رہی ہیں۔

وہ آنکھوں کی کمزوری جس میں سب سے زیادہ مضبوطی ہے۔
وہ ہاتھ جنہیں ہم تھام لیں تو کبھی گِر نہیں سکتے۔
وہ سفید بال جو اتنے حسین کہ دیکھو تو دل کو سکون ملے۔
وہ دعا جو اتنی بااثر کے ہر بلا ٹل جائے۔
وہ آغوش جس میں خود کو سمیٹ لوں تو ہر پریشانی بھول جاؤں۔
ماں میری سب سے پیاری ماں۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی انڈسٹری کی معروف شخصیات میں اداکارہ اریج فاطمہ، سائرہ یوسف، فلمساز عاصم رضا، گلوکار فیصل کپاڈیا اور دیگر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں یمنیٰ زیدی نے والدہ سے مذاق کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں‌ یمنیٰ نے لکھا تھا کہ ’آپ سے مذاق کرنا میری زندگی کا بہترین حصہ ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے 2012 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تھکن‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

Comments

- Advertisement -