تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یمنیٰ زیدی کے بھائی کا نکاح، تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے چھوٹے بھائی کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری نے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے بھائی کے نکاح کی اطلاع دی اور ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی۔

یمنیٰ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’بڑے بھائی کا نکاح ہوگیا ہے ماشا اللہ۔‘

 

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور بھائی کے نکاح کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کیریئر کا آغاز اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تھکن‘ سے کیا۔

ناظرین کی جانب سے یمنیٰ کی اداکاری کو اتنا پسند کیا گیا کہ انہیں یکے بعد دیگرے ٹی ڈرامے سے آفرز آنے لگیں اور یوں وہ شوبز کا چمکتا ستارہ بن گئیں۔

Yumna Zaidi looks stunning at her brother's nikkah

علاوہ ازیں وہ آئی ایس پی آر کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں سجل علی رمشا خان، کبریٰ خان اور سائرہ یوسف کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، یمنیٰ میں ڈرامے میں پشتو لڑکی ’شائشتہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ ان کا پورا خاندان کینیڈا میں مقیم ہے۔ اور یہ اداکارہ اپنے وطن سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ وہ سال میں دو سے تین بار پاکستان آتی ہیں اور اگر کوئی اچھا اسکرپٹ آفر ہو تو شوٹنگ ریکارڈ کروا کر دوبارہ اپنے خاندان کے پاس کینیڈا چلی جاتی ہے۔

Yumna Zaidi looks stunning at her brother's nikkah

یمنیٰ زیدی جب فیملی کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہوتی ہیں تو وہ ہمیشہ اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کی کوشش کرتی ہیں اور تصاویر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -