ابھرتے ہوئے کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ یوراج سنگھ نے ان کےلیے اپنی پریکٹس چھوڑ دی، دھوپ میں کھڑا رہے، میری بیٹنگ ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
یووراج سنگھ کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے چھ سال ہوچکے ہیں لیکن لیجنڈری آل راؤنڈر بھارتی کرکٹ کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، شبمن گل سے لے کر ابھیشیک شرما تک، یوراج نے ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
شبمن گل اور ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج ان کی بہت مدد کی اور اس وقت بھارت کے دو نوجوان کامیاب بیٹرز میں شمار ہوتتے ہیں، لیکن کچھ اور بھی ہیں جو تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہے ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل رائونڈر رمندیپ سنگھ کو پنجاب اور آئی پی ایل سرکٹ میں ایک بہترین ٹیلنٹ سمجھا جاتا ہے، اس نوجوان کرکٹر نے انکشاف کیا کہ کس طرح یوراج نے ان کی مدد کی۔
رمندیپ سنگھ نے بتایا کہ میں یووی پاجی کے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہوں اور میں خوش قسمت ہوں کہ انھوں نے مجھے بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جب کووڈ کی پابندیاں شروع میں ہٹا دی گئیں تو ہم پی سی اے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے تھے، یووی پاجی بھی وہاں آتے تھے۔
نوجوان نے بتایا کہ یوراج سنگھ نے میرے لیے اپنی پریکٹس بھی چھوڑ ہے، دھوپ میں کھڑے رہے، میری بیٹنگ ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں، وہ میرے لیے اپنا پریکٹس سیشن چھوڑ کر سنٹر وکٹ کا بندوبست کرتے تھے۔
انھوں نے دوپہر کو سورج کی تپش میں کھڑے ہوکر میری بیٹنگ کو ریکارڈ کیا، انھوں نے میرا نمبر لیا اور وہ ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کیں اور مجھے مشورہ دیتے رہے۔