بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی  کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یووراج سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اعلان معروف میوزک کمپنی اور پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

فلم کا نام ممکنہ طور پر ‘سکس سکسز’ ہوگا جس میں 2011  ورلڈ کپ کے ہیرو سے لے کر کینسر سروائیور تک یووراج کی زندگی کے شاندار سفر کو دکھایا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹی سیریز کی جانب سے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ لیجنڈ  یووراج کے کرکٹ کی پچ سے لاکھوں لوگوں کے دل تک کے سفر کو دوبارہ زندہ کریں گے، اس کرکٹر کی ہمت کی شانداری کہانی جلد ہی بڑی اسکرین پر آئے گی۔

فلم میں یووراج کا سنگھ کا کردار کون ادا کرے گا اور کاسٹ کیا ہوگی اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ یووراج نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جبکہ 2011 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ ورلڈکپ کھیلا اور بھارت کو ورلڈکپ جتوایا۔

یووراج ورلڈکپ 2011 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

تاہم 2012 میں کینسر سے نجات کے بعد انہوں نے دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی اور پھر 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں