تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابر یعقوب کی مدت ملازمت ختم، ظفر اقبال نئے سیکریٹر ی الیکشن کمیشن مقرر

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی امیدوں پر پانی پھر گیا، مدت ملازمت میں توسیع کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت کل شب پوری ہوجائے گی، مدت ملازمت میں توسیع کے لیے بابر یعقوب نے بھرپور کوششیں کی مگر وہ ناکام رہے۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب ظفراقبال کو سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا ہے۔

بابر یعقوب ساڑھے 4 سال تک سیکریٹری الیکشن کمیشن رہے۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے منظوری کے بعد ظفر اقبال کے بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ظفر اقبال یکم جنوری سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک قائم مقائم چیف الیکشن کمیشن ادارے کے انتظامی امور کا نگراں ہوتا ہے اور وہ تقرریوں و تبادلے کے لیے مکمل اختیار رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -