منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

سابق کرکٹر نے بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کرنا فضول کی باتیں ہیں، اسکور کرنے والا بڑا کھلاڑی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے اگر وہ رنز نہیں بنارہا ہے، وہ ہمارا اہم بلے باز ہے اور وہ آؤٹ آف فارم ہے تو اسے ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ اس وقت ڈاما ڈول ہے، بورڈ کو معلوم ہوگیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر گزارا نہیں، پلیئرز میں اختلاف ہوتے ہیں لیکن ٹیم کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو حالیہ کارکردگی کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بنگلا دیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے جبکہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں وہ چار اننگز میں صرف 64 رنز بناسکے تھے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کیخلاف 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ جولائی 2023 میں سری لنکا کیخلاف بابر نے 39 رنز اسکور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں