تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

زاہد احمد شوبز میں آنے سے پہلے کیا کرتے تھے؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ شوبز میں آنے سے پہلے انہوں نے پہلی نوکری بطور کال سینٹر ایجنٹ کی تھی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے ایک انٹرویو میں کیریئر، ملازمت، تنخواہ اور ذاتی زندگی سے متعلق انکشافات کیے۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی نوکری بطور کال سینٹر ایجنٹ تھی اور پہلی تنخواہ پانچ ہزار روپے ماہانہ تھی۔

اداکار نے پہلے آڈیشن سے متعلق بتایا کہ ان کا پہلا آڈیشن تھیٹر کے لیے تھا جو 2006 میں اسلام آباد میں ہوا جب کہ کیریئر میں پہلی بار اسکرین پر سرکاری چینل پی ٹی وی کی اسکرین پر انٹری دی۔

مزید پڑھیں: اداکار زاہد احمد کی اہلیہ کا شوہر کے نام محبت بھرا پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار زاہد احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مراد نامی شخص کا ’منفی‘ کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل فریاد کے علاوہ زاہد احمد متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -