عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کوہم اپنی تذلیل سمجھتےہیں شوکاز کا مطلب ہمیں عوامی سطح پر شرمندہ کرنےکیلئےدیاگیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ امیرحیدر ہوتی نےکہا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرےگا امیرحیدرہوتی نےکہاتھابرابری کی سطح پرپی ڈی ایم میں شامل ہیں، بی اےپی رہنما ہمارے پاس ووٹ مانگنےنہیں آئےتھے۔
زاہدخان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلاتےتواچھاہوتا، شوکاز دینے سے پہلے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلایا جاتا تو اچھا ہوتا، شوکازنوٹس کوہم اپنی تذلیل سمجھتے ہیں۔
رہنمااےاین پی نے کہا کہ کسی پرالزام نہیں لگایا،پی ڈی ایم کوکوئی اپنےلیےاستعمال نہیں کرسکتا ہمیں ڈکٹیٹ کرنا یا شوکاز دینا اس کوتذلیل سمجھتےہیں، شوکاز کامطلب ہمیں عوامی سطح پر شرمندہ کرنے کیلئے دیاگیا.
ان کا کہنا تھا کہ استعفوں پرکبھی نہیں کہاکہ نہیں دیں گے کہاتھاسب کیساتھ استعفے دیں گے، سیاسی جماعتوں کے سربراہان مسائل پربیٹھ کراسےحل کرتےہیں، سیاست میں دروازےبندنہیں ہوتے،اعتمادبنیادہوتی ہے۔