تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انگریزی زبان کی ممتاز ادیب، شاعرہ اور صحافی زیب النسا حمید اللہ کی برسی

پاکستان میں‌ انگریزی زبان میں ادب اور صحافت کا ایک ممتاز اور نمایاں‌ نام بیگم زیب النسا حمید اللہ ہے جنھوں‌ نے کراچی سے انگریزی جریدے مرر کا اجرا کیا اور وہ پہلی خاتون مدیر بھی رہیں۔

بیگم زیب النسا حمید اللہ 10 ستمبر 2000 کو وفات پا گئیں۔ آج ان کی برسی ہے۔ بیگم زیب النسا حمید اللہ صحافی ہی نہیں انگریزی کی ادیبہ اور شاعرہ بھی تھیں۔

وہ 25 دسمبر 1921 کو کلکتہ میں پیدا ہوئیں اور پاکستان ہجرت کے بعد اکتوبر 1951 میں کراچی سے انگریزی جریدے مرر کا اجرا کیا جسے اپنی خبروں اور معیاری و مفید مضامین کی وجہ سے پاکستان میں‌ بہت مقبولیت ملی۔ یہ اشاعتی سلسلہ 1972 تک جاری رہا۔

تقسیمِ ہند سے قبل وہ مختلف ہندوستانی اخبار و جرائد کے لیے مضامین لکھتی رہیں اور پہلی مسلمان کالم نویس کے طور پر پہچانی گئیں۔ پاکستان میں انھوں نے ادبی، سماجی موضوعات کے ساتھ انگریزی زبان میں سیاسی تجزیے اور تبصرے لکھے جنھیں بہت سراہا گیا۔

بیگم زیب النسا حمید اللہ کے انگریزی شاعری کے مجموعوں میں The Lotus Leaves اور The Flute of Memory شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -