ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زید علی نے ننھے بیٹے کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے ننھے بیٹے کی ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھے ازیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں ازیان بے حد خوش ہے اور گفتگو کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔

زید علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ازیان پہلی بار بولنے کی کوشش کررہا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بیٹے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔‘

یوٹیوبر کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ننھے ازیان کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ زید علی نے اگست 2017 میں یمنیٰ سے شادی کی، سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرون ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود انہوں نے اپنا طرز زندگی پاکستانیوں جیسا رکھا ہے۔

زید علی کے مداحوں کی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں میں ہے ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں