اشتہار

‘زینب الرٹ پورٹل’ لانچ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ پورٹل لانچ کر دیا ، یہ پورٹل پولیس کی روایتی غفلت کا خاتمہ کرے گا، الرٹ ملنے پرپولیس فوری رسپانس کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ پورٹل لانچ کر دیا ، زینب الرٹ پورٹل بچوں کے تحفظ کے لئے لانچ کیاگیا ہے ، زینب الرٹ ایپ زینب کے والد نے لانچ کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا کہ الرٹ فوری طورپرڈی پی او کو ملے گا، یہ پورٹل پولیس کی روایتی غفلت کا خاتمہ کرے گا، الرٹ ملنے پرپولیس فوری رسپانس کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیک الرٹ روکنےکےلیےبھی میکنزم بنایاگیاہے، مستقبل میں جامع پالیسی لائی جائےگی۔

زینب کے والد نے تقریب کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کےتحفظ کےلئےقانونی سقم دورکرنےکی ضرورت ہے، سزانہ ہونےکی وجہ سے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، میرےپاس اب بھی بچوں کےلاپتہ ہونےکےواقعات آرہےہیں۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا تھا زینب الرٹ ایپ پی ایم ڈی یوکےاشتراک سےلانچ کی جارہی ہے ، وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن1099 بھی دستیاب ہے۔

یاد رہے سندھ پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سی پی ایل سی نے مشترکہ طور پر بنائی جانے والی ’زینب الرٹ‘ نامی ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی تھی ، اس ایپ کو قصور کی ننھی زینب کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ دیگر اغوا یا گمشدہ ہونے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل پر دستخط کئے تھے ، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت فری ہیلپ لائن کا قیام ممکن ہوگا، زینب الرٹ بل اغوا شدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل، بازیابی کے لیے شاندار قانون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں