پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب رضا نے پہلی بار رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب رضا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
روح پرور مناظر اپنے فینز کیساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ، میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کر لیا اور اپنے مرحوم دادا کے لیے بھی ایک عمرہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
زینب رضا نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار نگاہ اٹھا کر خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بھول گئی، ’میں جذبات سے مغلوب ہوں، یا اللہ! آپ نے مجھے میری سمجھ سے بھی بڑھ کر نوازا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیسری تاریخ کو اس مقدس دعوت سے نوازنا ایک بے مثال نعمت ہے، سبحان اللہ! دنیا میں اس احساس کا کوئی موازنہ نہیں، اور جب بھی میں اس کا ذکر کرتی ہوں، میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔’
آخر میں دعائیہ الفاظ جاری کرتے ہوئے زینب رضا نے مزید لکھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے رمضان المبارک کے اس عمرے کو قبول فرمائے اور ہر مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت کا شرف عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور ریئیلٹی شو تماشا کے سیزن 2 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت بھی جہاں سے اداکار عمر شہزاد کیساتھ انکے افئیر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
بعدازاں ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں زینب رضا کا کہنا تھا کہ’عمر میرا صرف ایک بہترین دوست ہے، اور لوگ وہی مانتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں، میں کسی کے خیالات کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی۔‘