اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو جناح گاندھی سیریز کی تجویز دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو جناح گاندھی سیریز کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو جناح گاندھی سیریز کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہوتا، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔

- Advertisement -

ذکا اشرف نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں آتی، ہم جاکر کھیلتے ہیں تو بھارت کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ وارم اپ میچ میں ٹیم کے کافی اچھے کھلاڑی ریسٹ پر بھی تھے، پریکٹس میچوں میں پرفارم نہ کرنے والی ٹیمیں کم بیک کرتی ہیں، ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف بڑا نام ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں لیکن میرے پاس آپشن نہیں تھا جو کوچز کی ٹیم ملی انہیں آگے لے کر چلے، مکی آرتھر کو نجم سیٹھی کے دور میں رکھا گیا تھا اگر انہیں ہٹایا تو پی سی بی کی بدنامی ہوگی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے وعدہ کیا تھا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ابھی ٹیم کھیلے گئی ہے، کپتان اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں