بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ذکا اشرف کی میک گرا کو پاکستان کیلیے کام کرنے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سابق آسٹریلوی بولر گلین میک گرا کو پاکستان کے لیے کام کرنے کی پیشکش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے سڈنی میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ملاقات کی اس دوران ذکا اشرف نے لیجنڈری پیسر کو پاکستان کرکٹ کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی بولرز کو نکھارنے کے لیے کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

میک گرا نے بھی پاکستان کے لیے کام کرنے کو اعزاز قرار دیا اور جواب دین ےکے لیے وقت مانگ لیا۔

ذکا اشرف نے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی، البانیز نے پاکستان کرکٹ کے لیے ذکا اشرف کی خدمات کو سراہا۔

اس سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستانی کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں۔ انہوں نے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پاکستان ٹیم کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ اس طرح کے دورے ہمیں نہ صرف کھیل بلکہ اپنے طرز عمل کے ذریعے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں