جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

چیف سلیکٹر انضمام کے مستعفی ہونے پر ذکا اشرف کا موقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں۔

ملاقات نہ کرنے کی بات پر ذکا اشرف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں موجود ہی نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ انضمام الحق جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات ہو سکتی ہے۔ کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔

انھوں نے کہا کہ لوگ بغیر انکوائری کے باتیں کررہے ہوتے ہیں، پی سی بی سے بھی کہا ہے کہ انکوائری کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں