پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاہور پشاور زلمی 10 وکٹوں‌ سے فاتح، لاہور قلندرز کو پانچویں‌ شکست

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے چودہویں میچ میں پشاور زلمی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد مخالف ٹیم کو باآسانی شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، لاہور قلندرز کو ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چودہویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اس لیے حفیظ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی جبکہ قلندرز کی کپتانی میکولم نے کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے فخر زمان اور برینڈن میکولم کو اوپننگ کے لیے بھیجا، لاہور کی ٹیم کو ابتدائی آغاز اچھا ملا تاہم 42 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان آؤٹ ہوئے پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 57 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، قلندرز کی وکٹیں بالترتیب 42، 57، 57، 71، 73، 87، 98، 99، 100، 100 پر گریں۔

اوپنر فخر زمان 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیام ڈاسن اور حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں علاوہ ازیں وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قلندرز کے تمام کھلاڑی 17.1 اوور میں 100 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

ہدف (101 رنز) کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا دونوں ہی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔

فائنل اسکور کارڈ

پشاور زلمی اننگز خلاصہ

سیمی الیون کے اوپنر کامران اکمل نے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور تمیم اقبال بھی 37 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے، زلمی کے اوپنرز نے پی ایس ایل کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو باآسانی فتح دلوائی۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اگلے پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے چالیس رنز بنائے اور مجموعی اسکور کو بغیر کسی نقصان کے 70 تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، پانچ اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 30 تک پہنچا۔

لاہور قلندرز اننگز خلاصہ

آخری نمبروں پر آنے والے چار بیٹسمین مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکے، اٹھارویں اوور کی پہلی بال پر قلندرز کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہوا، یوں میکولم الیون مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 100 رنز بنا سکی۔

چھٹے اوور کی دوسری بال پر اوپنر فخر زمان آؤٹ ہوئے، انہوں نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیلی، تیسرے پویلین لوٹنے والے کھلاڑی دنیش رام دین تھے جو بغیر کھاتے کھولے ہی واپس لوٹے، وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو قلندر کا ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جارتا رہا، 10 اوور کے اختتام پر قلندرز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور برینڈن میکولم نے کیا، چوتھے اوور کی چوتھی بال پر کپتان 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے یوں پانچ اوور کے اختتام پر ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

اسکواڈ

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چار میچ کھیلے اور کسی میں بھی فتح حاصل نہیں کی، ایونٹ کے دو میچز میں میکولم الیون فتح کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم ناقص کارکردگی کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سپر اوور:‌ لاہور قلندرز کو پھر شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

یہ بھی پڑھیں: پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے جن میں سے انہیں دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مدمقابل تھی اور شکست کے بہت قریب پہنچ چکی تھی تاہم کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں