اشتہار

زمان خان کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر زمان خان کا مکی آرتھر کی کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا۔

ڈربی شائر نے اس موسم گرما میں ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

نوجوان بولر اپنی تیز رفتار بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے 49 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 23.35 کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کی بہترین کارکردگی 4-16 ہیں۔

- Advertisement -

زمان نے اس سال مارچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ چھ 6 میچ کھیل چکے ہیں جو کہ 6.66 کے قابل ذکر اکانومی ریٹ سے ہیں۔

باصلاحیت فاسٹ باؤلر نے اپنے کیریئر میں متعدد فتوحات حاصل کرتے ہوئے اب تک ایک کامیاب سفر کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے ساتھ دو بار فتح حاصل کی، 2022 اور 2023 دونوں میں چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں