پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

زمان خان نے شاداب کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

زمان خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 13 میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ نہ صرف اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر سامنے آئے ہیں بلکہ انہوں نے لیگ اسپنر شاداب کے قائم کردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس سیزن میں اپنی 62 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد، زمان نے گزشتہ سال شاداب کے 61 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

- Advertisement -

 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس باوقار فہرست میں تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود، سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور حارث رؤف کے پاس ہے جن کی مجموعی طور پر 60 وکٹیں ہیں۔

میلبورن اسٹارز کے خلاف بی بی ایل 13 میچ میں، 22 سالہ نوجوان نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان میں کپتان گلین میکسویل کا آؤٹ شامل ہے جو 30 رنز بنانے کے بعد یارکر پر آوٹ ہوئے، ہلٹن کارٹ رائٹ 22 رنز پر اور جوناتھن مرلو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمان خان کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے 79 ٹی 20 میچ میں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹ حاصل کی ہیں، پی ایس ایل میں زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں