جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کی ہے۔

اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

زارا نور نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

جبکہ دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں