پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

زارا نورعید کے کپڑوں کے لیے پریشان، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی عید کے کپڑوں کے لیے پریشان ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کپڑوں سے متعلق درزی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں زارا نور درزی کو یاد دلا رہی ہیں کہ ’عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ درزی کو اپنے کپڑوں سے متعلق ہدایات دے رہی ہیں جبکہ بعد میں وہ اپنے درزی سے افطاری کے بعد دکان پر آنے کا کہتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں‌ زارا نور کی والدہ اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ زارا ہر وقت ان کے ساتھ چپکی رہتی ہیں ان کے دوسری بہن بھائیوں کی بیٹیاں بھی ہیں مگر وہ اس طرح سے نہیں کرتیں۔

اسما عباس نے کہنا تھا کہ بیٹے زارا کی طرح بالکل بھی نہیں ہیں لیکن زارا کو ہر وقت ماں چاہیے ہوتی ہے، میں بھی زارا کے لیے پریشان رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں