بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’کاش کہ مجھے قتل کی اجازت ہوتی‘ زارا نور غصے میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر غصے میں آگئیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں خرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں جو ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی سیکھتے ہیں اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کے لیے مثال بن رہا ہے۔‘

- Advertisement -

زارا نور عباس نے لکھا کہ ’کاش کہ مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔‘

اداکارہ کے علاوہ سجل علی، مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی باحجاب خاتون کو دن کے اوقات میں ہراساں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ویڈیو میں ملزم کا چہرہ نظر آنے کے باوجود اسے گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں